Maktaba Wahhabi

44 - 100
رضا کے لئے عمل کرنے سے منع کرتا ہے، اسی طرح اسلام اللہ واحد کی عبادت کا حکم دیتا ہے، دین ‘ نفس‘ عزت وآبرو‘ عقل اور مال کی حفاظت کرتا ہے، یہ دین ہر زمانہ، ہر خطہ اور ہر امت کے لئے لائق اور مناسب ہے، اس دین کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو کمال انسانی کے ہر وصف میں مخلوق میں سب سے اعلیٰ ہیں اور اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری مخلوق کے سردارہیں۔[1] ۲۲- اسلام کچھ عظیم اور نمایاں خصوصیات کا حامل ہے: ان میں سے چند خصوصیات حسب ذیل ہیں : (الف) دین اسلام اللہ کی جانب سے ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ﴾[2] وہ اپنی من مانی کچھ نہیں کہتے۔بلاشبہ وہ اتاری گئی وحی ہوا کرتی ہے۔
Flag Counter