Maktaba Wahhabi

91 - 100
سوال کرتے ہیں۔ اسی ضمن میں قبرپرستوں کے وہ اعمال بھی ہیں جنہیں آج کل وہ بہت سے ممالک میں مردوں کو پکارنے‘ ان سے فریاد کرنے اور ان سے مدد طلب کرنے کی شکل میں انجام دیتے ہیں، چنانچہ کوئی کہتا ہے: ’’اے میرے سردار! مددکیجئے ‘ مدد کیجئے‘اے میرے سردار! میری فریاد سن لیجئے ‘ میری فریاد سن لیجئے، میں آپ کی پناہ میں ہوں ‘ میرے مریض کو شفا دیجئے، میری کھوئی ہوئی چیز کو واپس لوٹا دیجئے، میرے دل کی اصلاح کر دیجئے۔‘‘ وہ مردوں کو- جنھیں وہ اولیاء کا نام دیتے ہیں - پکارتے ہیں اور ان سے یہ سوالات کرتے ہیں، انہوں نے اللہ کو بھلا دیا اور اس کے ساتھ غیروں کو شریک کیا، اللہ عزوجل کی شان عظمت اس سے بہت بلند ہے۔ چنانچہ یہ ساری چیزیں قول‘ عقیدہ اور عمل کا کفر ہیں۔ اور بعض لوگ دوری سے اور دور دراز شہروں اور ملکوں سے پکارتے ہیں اور کہتے ہیں : یا رسول اللہ ! میری مدد کیجئے!۔۔۔ وغیرہ، اور بعض لوگ آپ کی قبر کے پاس آکر کہتے ہیں : یا رسول اللہ ! میرے بیمار کو شفادیجئے، یا رسول
Flag Counter