Maktaba Wahhabi

90 - 100
﴿وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾[1] یقینا آپ کی طرف اور جو لوگ آپ سے پہلے تھے ان کی طرف وحی کی گئی تھی کہ اگر آپ نے (بھی) شرک کیاتو آپ کا عمل ضائع ہوجائے گا اور یقینا آپ خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔ اس معنیٰ کی آیات بے شمار ہیں۔ لہٰذا جس نے یہ گمان کیا یا عقیدہ رکھا کہ اللہ عزوجل کے ساتھ کسی فرشتہ یا نبی یا درخت یا جن یا ان کے علاوہ کسی اور چیز کی عبادت کرنی جائز ہے تو ایسا شخص کافر ہے، اور اگر یہ بات وہ زبان سے بھی کہہ دے تو وہ بیک وقت قول اور عقیدہ دونوں کے اعتبارسے کافر ہوجائے گا، اور اگر وہ اس کام کو عملاً انجام بھی دے دے اور غیر اللہ کو پکارے اور غیراللہ سے فریاد کرے تو قول ‘عمل اور عقیدہ ہر اعتبار سے کافر ہوجائے گا، ہم اللہ سے عافیت کا
Flag Counter