Maktaba Wahhabi

88 - 100
نہیں، جیسے انبیاء یا ان کے علاوہ دیگر لوگ ‘ یا سورج اور ستارے یا ان کے علاوہ کوئی اور چیز، اگر کوئی شخص اپنے دل میں یہ عقیدہ رکھے تو وہ دین اسلام سے مرتد ہوجائے گا، کیونکہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللّٰہَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ﴾[1] یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے اور اس کے علاوہ جسے یہ پکارتے ہیں وہ باطل ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ﴾[2] اور تمہارا معبود حقیقی ایک ہی ہے جس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter