Maktaba Wahhabi

64 - 100
ثانیاً: ’’الحاد‘‘:کہاجاتا ہے:’’لحد القبر‘‘منع کے وزن پر،اور ’’ألحدہ‘‘اس نے لحد والی قبر بنائی،’’ألحد المیت‘‘میت کو دفن کیا، ’’ألحد الیہ‘‘اس کی طرف مائل ہوا، جیسے’’التحد‘‘ نیز’’الحد‘‘کے معنیٰ مائل ہونے ‘ مڑنے‘ جھگڑنے اور بحث و مباحثہ کرنے کے ہیں۔[1] واضح رہے کہ جدید ڈکشنریوں میں ’’الحاد‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیاہے اور اس کی تفسیر کفر سے کی گئی ہے، اور قرآن کریم میں ’’لحد‘‘ کے مادہ کا جو معنیٰ مفسرین نے سمجھا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اللہ عزوجل کے دین سے مائل ہوکر درجۂ کفر تک پہنچ گیا‘ نیز سورۂ حج میں الحاد کی تفسیر مفسرین نے حرم میں کسی بھی قسم کے گناہ سے کی ہے‘ البتہ حرم میں کئے گئے گناہ کا موازنہ جب غیر حرم کے گناہ سے کیا جائے گا تو حرم کا گناہ شدید تر ہوگا۔[2] شیخ عبد الرحمن الدوسری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ الحاد مختلف عقائد اور (باطل) تاویلات کے ذریعہ حق سے مائل ہونے اور منحرف ہوجانے کے
Flag Counter