Maktaba Wahhabi

162 - 277
7.شیطانی اور غیر فطری طریقے اختیار کرکے جادو کا عمل کرنا چاہے اس کا مقصد خاوند بیوی میں نفرت پیدا کرنا ہو یا کوئی اور مقصد ہو۔ لہذا جو بھی ایسا عمل کرے گا یا اس پر رضا مندی کا اظہار کرے گا وہ کافر ہوگا۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:﴿وَمَا یُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتّٰی یَقُوْلاَ إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَۃٌ فَلاَ تَکْفُرْ﴾[البقرۃ:۱۰۲] ترجمہ:’’وہ دونوں کسی شخص کو اس وقت تک نہیں سکھاتے تھے جب تک اسے یہ نہ کہہ دیں کہ ہم توایک آزمائش ہیں لہذا تو کفر نہ کر۔‘‘ 8. کفار اور مشرکین کی مسلمانوں کے خلاف مدد کرنا۔ فرمان الٰہی ہے:﴿لاَ یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکَافِرِیْنَ أَوْلِیَائَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰہِ فِیْ شَیْئٍ إِلاَّ أَنْ تَتَّقُوْا مِنْہُمْ تُقَاۃً﴾[آل عمران:۲۸] ‘’مومنوں کو چاہئے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں۔اورجو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی کسی حمایت میں نہیں رہے گا مگر یہ کہ ان کے شر سے کسی طرح بچاؤ مقصود ہو۔‘‘ 9.یہ عقیدہ رکھنا کہ دین اسلام کو چھوڑ کر کسی اور دین کو اور نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو چھوڑ کر کسی اور کی شریعت کو بھی اپنایا جا سکتا ہے تو وہ کافر ہے۔ فرمان الٰہی ہے:﴿وَمَن یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَن یُّقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِی الْآخِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ﴾[آل عمران:۸۵] ترجمہ:’’جو شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین تلاش کرے اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں سے ہوگا۔‘‘
Flag Counter