Maktaba Wahhabi

107 - 277
لہذا کلمہ طیبہ لا إلہ إلا اللّٰہ پر بندہ اس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک کہ ظاہر وباطن میں اور ہر حال میں وہ تقوی اختیار نہیں کرتا۔اسی لئے سلف صالحین اللہ کے تقوی کی وصیت کرتے تھے۔چنانچہ حضرت ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ اپنے خطبہ میں کہا کرتے تھے: (أُوْصِیْکُمْ بِتَقْوَی اللّٰہِ،وَأَنْ تُثْنُوْا عَلَیْہِ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ۔۔) یعنی’’میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقوی کا تاکیدی حکم دیتا ہوں اور یہ کہ تم اللہ کی ثناء اس طرح کرو جیسا کہ اس کا حق ہے۔‘‘[ابن ابی شیبہ،حاکم فی المستدرک] [معنی لا إلہ إلا اللّٰہ وشروطہا:صالح بن العلیوی]
Flag Counter