Maktaba Wahhabi

75 - 234
ہوں۔ ان کو اتنا دیا جائے کہ ان کا قرض ادا ہو جائے۔ اگر چہ قرض بہت زیادہ کیوں نہ ہو ہاں اگر معصیت الٰہی کی وجہ سے قرض ہو گیا ہے تو جب تک وہ اس معصیت سے توبہ نہ کر لیں، نہ دیا جائے۔ 7۔ وَفِیْ سَبِیْلِ االلّٰه ۔ اور جو اللہ کی راہ میں ہیں انہیں دی جائے۔ اس میں وہ لوگ ہیں جو غازی ہیں۔ جنہیں اللہ کے مال میں سے اتنا نہیں ملا، جو اُن کو کافی ہوسکے اور وہ جہاد کر سکیں۔ تو اُن کو دیا جائے تاکہ جہاد میں شرکت کر سکیں، یا پورا پورا جہاد و غزوہ کا سا ما ن﴿دیا جائے﴾ مثلاً گھوڑے﴿اور آجکل گاڑی وغیرہ﴾، اسلحہ﴿و بارود ، دیگر ہتھیار۔ تاکہ وہ﴾ دوسرا خرچ اور اُجرت ادا کر سکیں، اور حج بھی فی سبیل اللہ میں داخل ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ 8۔ وَابْنِ السَّبِیْلِ اور ابن سبیل وہ آدمی ہے جو شہر شہر پھرا کرتا ہے(یعنی مسافری کی زندگی گزارتا ہے)۔
Flag Counter