Maktaba Wahhabi

223 - 234
اَطِیْعُوا اللّٰه وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰه وَالرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِااللّٰه وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ ذَالِکَ خَیْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِیْلاً (النساء) مسلمانو! اللہ کا حکم مانو، اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانو۔ اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کا بھی، پھر اگر کسی امر میں تم آپس میں جھگڑ پڑو تو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لانے کی شرط یہ ہے کہ اس امر میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرو کہ یہ بہتر ہے، اور انجام کے اعتبار سے بھی اچھا ہے۔ اور اس بارے میں اصل اصول اور ضابطہ کلیہ یہ ہے کہ معاملات وہی حرام ہیں جن کو کتاب و سنت نے حرام قرار دیا ہو، اور عبادات وہی مشروع ہیں جس کی مشروعیت کتاب و سنت سے ثابت ہو، جن لوگوں کی اللہ نے مذمت کی ہے وہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے وہ چیزیں اپنے اوپر حرام کر لی تھیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے حرام نہیں کی تھیں۔ اور ایسی چیزیں جائز کر لی تھیں جن کے جواز پر کوئی شرعی دلیل نہیں تھی۔ اللھم وفقنا لان نجعل الحلال ما حللتہ والحرام ما حرمتہ والدین ما شرعتہ
Flag Counter