Maktaba Wahhabi

161 - 234
کل مسکر خار و کل خمر حرام ہر نشہ لانے والی چیز خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے ۔ یہ دونوں روایتیں امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب صحیح مسلم میں روایت کی ہیں ۔ اور اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کل مسکر حرام وما اسکر الفرق منہ فملء الکف منہ حرام (قال الترمذی حدیث حسن) ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس سے مٹکا بھر پینے سے نشہ آئے ا س کا ایک چلو بھی حرام ہے۔ اور ارباب سنن(نسائی اور ابن ماجہ ;) نے مختلف طریقوں سے روایت کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ما اسکر کثیر فقلیلہ حرام جس کا کثیر(کثیر مقدار میں) پینے سے نشہ آئے اس کا تھوڑا بھی حرام ہے۔ حفاظ حدیث نے اس روایت کو صحیح تسلیم کیا ہے۔ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے؛ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ہماری سرزمین میں ذرہ(دانوں) سے جس کو میزر کہتے ہیں شراب بناتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم فرماتے ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا : امسکر ھو کیا وہ نشہ کرتی ہے ؟ اس نے کہا ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کل مسکر حرام ان علی اللّٰه عہدا لمن شرب المسکر ان یسقیہ من طینۃ الخبال ہر مسکر نشہ آور حرام ہے اور جوشخص نشہ آور چیز پئے اللہ تعالیٰ کا عہد ہے کہ اسے طینۃ الخبال پلائے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ۔
Flag Counter