Maktaba Wahhabi

155 - 234
ہیں۔ اور دوسرے صحابہ کہتے ہیں اسے قتل کیا جائے۔ بعض کہتے ہیں اس پر دیوار گرائی جائے کہ عمارت کے نیچے دب کر مر جائے۔ اور بعض کہتے ہیں اسے ایسی بدبودار اور خراب جگہ میں قید کیا جائے کہ وہ مرجائے۔ بعض کہتے ہیں کہ آبادی میں سب سے اونچی دیوار اس پر سے اُسے گرایا جائے۔ اور پھر اوپر سے پتھر برسائے جائیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قوم لوط کو سزا دی تھی۔ اور یہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں مذکور ہے۔ اور دوسری روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی یہ ہے کہ اسے رجم کیا جائے۔ اور اکثر سلف کا یہی قول ہے۔ وہ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے قوم لوط کو رجم کیا اور زانی کی سزا رجم اس کی مشابہت کی بنا پر ہوئی ہے۔ اور فاعل و مفعول دونوں کو رجم کیا جائے۔ خواہ دونوں کے دونوں آزاد ہوں یا غلام۔ یا ایک دوسرے کا غلام ہو۔ جب وہ بالغ ہوں دونوں کی یہی سزا ہو گی۔ لیکن اگر فاعل یا مفعول دونوں میں سے ایک نابالغ ہے تو اسے قتل سے کم سزا دی جائے گی۔ اور بالغ کو قتل کیا جائے گا۔
Flag Counter