Maktaba Wahhabi

151 - 234
لَا قَطْعَ فِیْ ثَمْرَۃٍ وَلَا کَثَر(رواہ اہل السنن) پھل میں اور پکی کھجور میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ اور عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ والد سے، دادا سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں میں نے قبیلہ بنی مزینہ کے ایک آدمی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھتے سنا ہے: یَا رَسُوْلَ االلّٰه جِئْتُ اَسْئَلُکَ عَنِ الضَّالَّۃِ مِنَ الْاِبِلِ میں اس لیے آیا ہوں کہ آپ سے گمشدہ اونٹ کے متعلق پوچھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَعَھَا حِذَائُھَا وَ سِقَئُھَا تَاْکُلُ الشَجَرَۃَ وَتَرِدُ الْمَائِ فَدَعُھَا حَتّٰی یَاتِیْھَا بَاغِیْھَا اس کے ساتھ اس کے کھانے پینے کا سامان موجود ہے، درخت کھائے گا اور پانی پر اترے گا، اُسے چھوڑ دو تاکہ اس کو ڈھونڈنے والا اس تک آجائے۔ اس نے کہا: فَا الضَّالَۃِ مِنَ الْغَنَمِ گمشدہ بکری کے متعلق کیا ارشاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَکَ اَوْ لِاَخِیْکَ اَوْ لِلذِئْبِ تَجْمَعُھَا حَتّٰی یَاتِیْھَا بَاغِیْھَا تیرے لیے ہو گا یا تیرے بھائی کے لیے یا بھیڑئیے کے لیے۔ اسے تم لے لو یہانتک کہ اس کا تلاش کرنے والا آجائے۔ اس نے کہا: فَالْحَرِیْسَۃُ الَّتِیْ تُوْخَذُ مِنْ مَرَاتِعِھَا حریسہ جو چرواہے سے لیا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فِْھَا ثَمَنُھَا مَرَّتَیْنِ وَضَرْبُ نَکَالٍ وَمَا اُخَذَ مِنْ عَطْنِہٖ فَفِیْہِ الْقَطْعُ اِذَا بَلَغَ مَا یُؤخَذُ مِن ذَالِکَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ حریسہ میں دو چند قیمت اور تعزیر کی جائے اور جو اون اس سے لی جائے تو دیکھا جائے اگر وہ
Flag Counter