Maktaba Wahhabi

87 - 206
کی مخلوقات میں سے کوئی چیز اس کا احاطہ نہیں کرسکتی۔ اس قاعدہ پر(کہ اللہ تعالیٰ کی صفات ،کتاب وسنت ہی سے ثابت ہوتی ہے)نقل وعقل کی دلیل موجود ہے ۔ نقلی دلیل:اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: [وَھٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْہُ وَاتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۝۱۵۵ۙ ][1] ترجمہ: اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیر وبرکت والی،سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو، تاکہ تم پر رحمت ہو۔ نیز اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: [فَاٰمِنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہِ النَّبِيِّ الْاُمِّيِّ الَّذِيْ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَكَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّكُمْ تَہْتَدُوْنَ۝۱۵۸ ][2] ترجمہ: اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اسکے نبی اُمی پر جو کہ اللہ تعالیٰ پر اور اسکے احکام پر ایمان رکھتا ہے، اور ان کی اتباع کرو تاکہ تم راہ پر آجاؤ۔ نیز اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: [وَمَآ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ۝۰ۤ وَمَا نَہٰىكُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا۝۰ۚ ][3] ترجمہ:تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو ،اور جس سے روکے رک جاؤ۔
Flag Counter