Maktaba Wahhabi

105 - 127
اور نہ ہی اس میں اصل اور فرع میں کسی فارق قطعی کی نفی موجود ہے۔ کیونکہ ان دونوں میں فرق کیا جانا جائز ہے؛ بے شک گندم کھائی جانے والی چیز ہے؛ بخلاف اشنان کے۔ [اشنان : چنے کی طرح کے دانے ہیں جو ہاتھ اور کپڑے دھونے میں استعمال ہوتے ہیں ]۔ قیاس شبہ : قیاس میں سے ہی ایک قسم کا نام : ’’ قیاس ِ شبہ ‘‘ ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ فرع دو مختلف حکم والی دو اصلوں کے درمیان متردد ہو۔اور اس میں ان دومیں سے ہر ایک کے ساتھ مشابہت ہو۔ تو اسے اس سے ملایا جائے گا جس کے ساتھ اس کی مشابہت زیادہ ہوگی۔ اس کی مثال : ’’ کیا غلام مالک بنانے سے کسی چیز کا مالک بن سکتا ہے ( اس کے بحیثیت اس کے انسان ہونے ) آزاد انسان پر قیاس کرتے ہوئے۔ یا وہ کسی چیز کا مالک نہیں بن سکتا، ( کیونکہ غلام خود بیچا اور خریدا جانے والا مال ہے،لہذا ) اسے چوپاؤں پر قیاس کیا جائے گا۔ جب ہم ان دونوں اصلوں کی طرف دیکھتے ہیں : یعنی آزاد انسان اور چوپایہ ، تو ہم پاتے ہیں کہ غلام ان دونوں کے درمیان متردد ہے۔ اور اس لحاظ سے کہ وہ انسان ہے ، عاقل ہے ، ثواب پاتا ہے ‘ اور سزا ملتی ہے‘ نکاح کرتا ہے اور طلاق دیتا ہے ، تو یہ آزاد انسان کے مشابہ ہے۔ اور اس لحاظ سے کہ وہ بیچا جاتا ہے ‘ اور گروی رکھا جاتا ہے ‘ ہبہ کیا جاتا ہے ‘ اور مال وراثت بنتا ہے۔ اس کی قیمت کا تاوان ادا کیا جاتا ہے۔ اور اس میں تصرف کیا جاتا ہے ‘ اس لحاظ سے یہ چوپائے کے مشابہ ہوتا ہے۔ اور ہم پاتے ہیں کہ مالی تصرف کے لحاظ اس کی مشابہت چوپائے سے زیادہ ہے تو ان کے ساتھ ہی ملایا جائے گا حکم کے جاری ہونے میں ۔ قیاس کی یہ قسم ضعیف ہے۔ اس لیے کہ اس کے درمیان اور اصل کے درمیان کوئی مناسب علت نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ اکثر احکام میں کسی ایک سے مشابہت رکھتا ہے ‘ باوجود اس کے وہ دوسری اصل میں کئی اور میں تنازعہ رکھتا ہے۔ قیاس عکس: قیاس کی ایک قسم کا نام قیاس عکس ہے۔ اس سے مراد ہے : ’’فرع کے لیے اصل کے حکم
Flag Counter