مجمل اور مبین [1]
مجمل کی تعریف :
مجمل لغت میں مبہم اور مجموع کو کہتے ہیں ۔
اصطلاح میں …:
’’ ما یتوقف فہم المراد منہ علی غیرہ ‘إما في تعیینہ أو بیان صفتہ أو مقدارہ۔‘‘
’’ مجمل وہ ہے جس کی مراد کا سمجھنا دوسرے پر موقوف ہو‘ یا تو اس کے متعین ہونے میں ‘ یا اس کی صفت کے بیان میں یا مقدار کے بیان میں ۔‘‘
اس کی مثال جو اپنے متعین ہونے میں دوسرے کا محتاج ہو‘ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے :
﴿ وَالْمُطَلَّقَاتُ یَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِہِنَّ ثَلاَثَۃَ قُرُوَئٍ ﴾ (البقرہ:۲۲۸)
’’ اور طلاق والی عورتیں تین ’’قرؤ‘‘ تک اپنے تئیں روکے رہیں ۔‘‘
یہاں پر لفظ ’’قروء‘‘ یہ مشترک ہے حیض اور طہر میں ۔ تو ان میں سے کسی ایک متعین ہونے کے لیے اس کی دلیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ [2]
|