Maktaba Wahhabi

47 - 206
چھٹا قاعدہ:اللہ تعالیٰ کے نام کسی مخصوص ومعین تعداد میں محصور نہیں ہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے : (أسألک بکل اسم ھولک سمیت بہ نفسک أو أنزلتہ فی کتابک أوعلمتہ أحدامن خلقک أو استأثرت بہ فی علم الغیب عندک) ترجمہ:اے اللہ !میں تجھ سے تیرے ہر نام کے واسطے سے دعا کرتا ہوں وہ نام جو تو نے اپنی ذات کے رکھے ،یا وہ نام جو تو نے اپنی کتاب میں اتارے ،یا وہ نام جو تو نے اپنی مخلوقات میں سے کسی کو سکھادیئے ،یا وہ نام جو تو نے اب تک اپنے خزانہ غیب میں محفوظ فرمارکھے ہیں…۔[1] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ نام اس کے خزانۂ غیب میں محفوظ ہیں اور جو چیز اللہ تعالیٰ کے علمِ غیب میں ہو اس کا حصر واحاطہ کسی کیلئے ممکن نہیں ہے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث : (ان ﷲ تسعۃ وتسعین اسماً مائۃ الا واحدامن احصاھا ’’دخل الجنۃ‘‘ )[2] ترجمہ:بے شک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں ،ایک کم سو،جو انہیں کماحقہ پڑھے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ اس حدیث کا یہ مدلول بالکل نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام اس تعداد(۹۹) میں محصور ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو حدیث کی عبارت یوں ہوتی :[اللہ تعالیٰ کے کل نام (۹۹) ہیں جو انہیں پڑھے گا وہ
Flag Counter