Maktaba Wahhabi

15 - 206
تقریظ سماحۃ الشیخ الامام عبدا لعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول ﷲ وعلیٰ آلہ واصحابہ ومن اھتدی بھداہ،أما بعد ایک انتہائی عظیم الشان کتاب ہماری نظر سے گزری ،جو ہمارے بھائی فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین کی تالیف ہے،جس کا موضوع توحیدِ اسماء وصفات ہے اور نام’’القواعد المثلیٰ فی صفات ﷲ وأسمائہ الحسنیٰ‘‘ ہے۔ میں نے اس کتاب کو اول سے آخر تک سنا،اور اسے بڑی علمی اور واضح کتاب پایا،یہ کتاب اسماء وصفات کے باب میں سلف صالحین کے عقیدہ پر مشتمل ہے،اس میں اسماء وصفات کے تعلق سے انتہائی اہم قواعد،اوربہت سے علمی نکات ذکر ہوئے ہیں،خاص طور پر قرآن وحدیث میں وارد اللہ تعالیٰ کی صفتِ معیت اور اس کی دونوں قسموں: معیتِ خاصہ اور معیتِ عامہ کا اہل السنۃ والجماعۃ سلف صالحین کی روشنی میں بڑی نفیس بحث موجود ہے۔اس بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی معیت مع الخلق حق ہے،اور اپنی اس حقیقت پر قائم ہے جو اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان ہے،یہ معیت مخلوق کے ساتھ اختلاط اور امتزاج کو ہرگز متقاضی نہیں ہے…بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے
Flag Counter