Maktaba Wahhabi

118 - 127
سائل پر کیا لازم ہے ؟: سائل پر بعض امور لازم ہوتے ہیں ، ان میں سے : اول: اپنے فتوی پوچھنے سے اس کا ارادہ حق جاننے اور اس پر عمل کرنے کاہو ‘ رخصت تلاش کرنا اور مفتی کو پریشان کرنا مقصود نہ ہو۔ اور نہ ہی ان کے علاوہ کوئی برا مقصد ہو۔ دوم: یہ کہ وہ صرف اس سے سوال کرے جس کے بارے میں جانتا ہو کہ وہ اہل علم ہے، یا اس کے ذہن میں غالب یہ ہو کہ اہل فتوی میں سے ہوگا۔ اور چاہیے کہ سوال پوچھنے کے لیے مفتیان ِ کرام میں سے علم میں زیادہ ثقہ اور اہل ورع مفتی کو اختیار کیا جائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا واجب ہے۔ سوم: یہ کہ اپنی حالت سچ اور باریک بینی سے صاف واضح بتادے۔ جیسے کہ سائل نے کہا تھا : ’’ ہم سمندر میں سفر کرتے ہیں ‘ اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے کر جاتے ہیں ، اگر ہم اس سے وضوء کر لیں توپیاسے رہیں گے؟ کیا ہم سمندر کے پانی سے وضوء کرلیں ‘‘۔ چہارم: یہ کہ جو کچھ مفتی کہہ رہا ہے اس پر متنبہ رہے۔ اس طرح کہ اس کے ہاں سے اسی وقت اٹھ کر جائے جب اس نے مسئلہ اچھی طرح سمجھ لیا ہو۔
Flag Counter