’’اور چورمرداور چور عورت اُن کے ہاتھ کاٹ ڈالو ۔‘‘ اور وضو کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ فاغْسِلُواْ وُجُوہَکُمْ وَأَیْدِیَکُمْ إِلَی الْمَرَافِقِ ﴾ (المائدہ:۶) ’’تو اپنے چہروں کو اوراپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھو لیا کرو۔‘‘ ان دونوں میں حکم مختلف ہے۔ پہلی آیت میں ہاتھ کاٹنے کا حکم ہے جب کہ دوسری آیت میں ہاتھ دھونے کا حکم ہے ۔یہاں پر پہلی آیت کو دوسری سے مقید نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ یہ دونوں اپنے اطلاق پر باقی رہیں گی۔ ہاتھ کوہتھیلی کے جوڑ کلائی سے کاٹا جائے گااور کہنی تک دھویا جائے گا ۔ |
Book Name | اصول فقہ(عثیمین) |
Writer | محمد بن صالح العثیمین |
Publisher | دار المعرفۃ لاہور |
Publish Year | |
Translator | پیر زادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 127 |
Introduction |