Maktaba Wahhabi

201 - 206
اللہ تعالیٰ کی صفتِ معیت کے متعلق شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے اس مقالے کا مکمل متن جو مجلۃ الدعوۃ سعودی عرب میں شائع ہوا شمارہ نمبر(۹۱۱) تاریخِ اشاعت ۴/۱/ ۱۴۰۴؁ھ بسم ﷲ الرحمن الرحیم الحمد للہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونتوب إلیہ ونعوذ باللہ من شرور أنفسنا ومن سیئات أعمالنا، من یھدہ ﷲ فلامضل لہ ومن یضلل فلاھادی لہ، وأشھد ان لاالٰہ الا ﷲ وحدہ لاشریک لہ،وأشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ صلی ﷲ علیہ وسلم وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم باحسان وسلم تسلیما۔ ہم نے اپنی ایک مجلس میں اللہ تعالیٰ کی اپنی خلق کے ساتھ معیت کا معنی ومفہوم ذکر کیا تھا،جسے بعض لوگ ہمارے مقصود ومراد،اور ہمارے عقیدے کے بالکل خلاف سمجھ بیٹھے ،نتیجۃً لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی صفتِ معیت کے بارہ میں بہت زیادہ استفسار شروع کردیا۔ہم نے یہ سوچ کر: کوئی شخص ہماری گفتگوسے غلط معنی اخذ کرکے اللہ تعالیٰ کی صفتِ معیت کے متعلق ایسا عقیدہ نہ اپنالے جو اس کی شان کے لائق نہ ہو۔ نیز کوئی شخص ہماری طرف صفتِ معیت کے حوالے سے ایسی بات نہ منسوب کردے جو ہم نے کہی ہی نہیں،یاکوئی شخص ہماری اس گفتگو کے حوالے سے ایسے وہم کا شکار نہ ہوجائے جو قطعی
Flag Counter