Maktaba Wahhabi

27 - 206
مقدمہ از مؤلف الحمد للہ ، نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونتوب الیہ ،ونعوذ باللہ من شرور أنفسنا ومن سیئات أعمالنا ،من یھدہ ﷲ فلامضل لہ ومن یضلل فلاھادی لہ، وأشھد أن لا الہ الا ﷲ وحدہ لاشریک لہ،وأشھد أن محمدا عبدہ ورسولہ، صلی ؎ﷲ علیہ وعلی الہ واصحابہ ،ومن تبعھم باحسان ، وسلم تسلیما۔ وبعد : ایمان باللہ کے ارکان میں سے ایک اہم رکن اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات پر ایمان لانا ہے ، ایمان باللہ کے ارکان یہ ہیں: (۱) اللہ تعالیٰ کے موجود ہونے پر ایمان۔ (۲) اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان۔ (۳) اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان۔ (۴) اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات پر ایمان۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے علم کا مقام ومرتبہ: توحیدِ اسماء وصفات ،توحید کی تین اقسام میں سے ایک مستقل قسم ہے ۔(وہ تین اقسام یہ ہیں) (۱) توحید ِربوبیت (۲) توحید ِ الوہیت (۳) توحید ِاسماء وصفات
Flag Counter