Maktaba Wahhabi

49 - 206
’’اس حدیث کے ضعف کے سلسلہ میں علت صرف ولید کا تفرد نہیں ہے ،بلکہ نقلِ متن میں اختلاف ،اضطراب ،تدلیس اور احتمالِ ادراج یہ ساری علتیں ہوسکتی ہیں‘‘ اب چونکہ ان (۹۹) ناموں کی تعیین نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح سند کے ساتھ ثابت نہیں ہے ، لہذا سلف صالحین سے اس تعیین کے سلسلہ میں خاصہ اختلاف منقول ہے اور بہت سے اقوال وارد ہیں۔ کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ سے (۹۹) نام جو مجھ پر ظاہر ہوئے انہیں جمع کرکے آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں : قرآن مجید میں سے : (۱) ﷲ (اللہ تعالیٰ کا اسمِ ذاتی ہے) (۲) الأحد (ایک،اکیلا) (۳) الأعلیٰ(سب سے بلند) (۴) الأکرم (سب سے زیادہ عزت والا) (۵) الالٰہ (معبود) (۶) الأول(سب سے پہلے) (۷) الآخر(سب کے بعد) (۸)الظاہر(سب سے ظاہر) ( ۹) الباطن(سب سے پوشیدہ) (۱۰) الباریٔ(پیدا کرنے والا) (۱۱) البر(نیکی وبھلائی کرنے والا) (۱۲) البصیر(دیکھنے والا) (۱۳) التواب(توبہ کرنے والا) (۱۴) الجبار(ملانے والا) (۱۵) الحافظ (نگہبان) (۱۶) الحسیب(حساب لینے والا) (۱۷) الحفیظ (سنبھالنے والا) (۱۸)الحفی (مہربا نی کرنے والا)
Flag Counter