Maktaba Wahhabi

72 - 127
رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل سے بیان کی مثال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے سامنے مناسک حج ادا کرکے ایک مجمل آیت کو بیان کردیا ‘جو اس فرمانِ الٰہی کا بیان ہے : ﴿ وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ﴾ (آل عمران:۹۷) ’’ اور لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا حق (یعنی فرض) ہے کہ اس گھر کا حج کریں ۔‘‘ ایسے ہی نماز کسوف کو اس کی کیفیت (صفت ) پر ادا کرنا ، یہ بیان ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مجمل قول کا : ((إذا رأئیتم منہا شیئاً فصلوا۔))[1] ’’ جب تم اس میں سے کچھ دیکھو تو نماز پڑھو‘‘ ۔ قول اور فعل سے بیان کرنے کی مثال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز کی کیفیت بیان کرنا ہے۔ بیشک یہ بیان قولاً اس غلط نماز پڑھنے والی کی رہنمائی میں ملتا ہے ‘ جیساکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ تو اچھی طرح وضو کرلو ‘ پھر قبلہ رخ ہوجاؤ ‘ او رتکبیر کہو…۔‘‘[2] ایسے ہی اس کا بیان فعل سے بھی تھا ۔جیساکہ حضرت سہل بن سعد الساعدي رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے : ((أن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم قام علی المنبر‘ فکبر ‘ وکبرالناس وراء ہ، وہو علی المنبر۔))[3]
Flag Counter