Maktaba Wahhabi

64 - 206
[وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا سَنَسْـتَدْرِجُہُمْ مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُوْنَ۝۱۸۲ۚۖ وَاُمْلِيْ لَہُمْ۝۰ۭۣ اِنَّ كَيْدِيْ مَتِيْنٌ۝۱۸۳ ][1] ترجمہ: اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں ہم ان کو بتدریج لیئے جارہے ہیں اس طور پر کہ ان کو خبر بھی نہیں۔اوران کو مہلت دیتا ہوں بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔ [اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ يُخٰدِعُوْنَ اللہَ وَھُوَخَادِعُھُمْ۝۰ۚ ][2] ترجمہ: بے شک منافق اللہ تعالیٰ سے چالبازیاں کررہے ہیں اوروہ انہیں اس چالبازی کا بدلہ دینے والا ہے۔ [قَالُوْٓا اِنَّا مَعَكُمْ۝۰ۙ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَہْزِءُوْنَ۝۱۴ اَللہُ يَسْتَہْزِئُ بِہِمْ وَيَمُدُّھُمْ فِىْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَھُوْنَ۝۱۵][3] ترجمہ: کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ان سے صرف مذاق کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ بھی ان سے مذاق کرتا ہے۔ واضح ہو کہ ایک صفت (خیانت) ہے ،اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایاکہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ خیانت کا معاملہ کرے گا جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ خیانت کا معاملہ کرتے ہیں ، بلکہ یوں فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ خیانت کا معاملہ کرتے ہیں اللہ انہیں پکڑے گا۔ ملاحظہ ہواللہ تعالیٰ کافرمان :
Flag Counter