Maktaba Wahhabi

83 - 148
(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو کتاب و سنت کو اپنانے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ کے منہج اور طریقے پر چلے ہیں۔یہ لوگ کتاب و سنت کو ہر کسی کے قول پر مقدم رکھتے ہیں۔چاہے عقائد میں ہو،عبادات میں ہو،اخلاق میں ہو،سیاست میں ہو یا کسی بھی دوسرے معاملے میں زندگی کا چھوٹا معاملہ ہو یا بڑا ؟ یہ لوگ دین کے اصول و فروغ میں اسی پر ثابت قدم رہتے ہیں۔جو اللہ نے وحی کی صورت میں اپنے بندے اور رسول جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا ہے۔ یہ لوگ کتاب و سنت کی دعوت لے کر اٹھے ہیں اپنے قول،فعل اور عمل سے اس کے لئے مکمل محنت،عزم،سچائی اور ثابت قدمی سے کام لے رہے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے علم کی تلوار اٹھائی ہے اور حق کو سر بلند کیا ہے تاکہ غلو کرنے والوں کی تحریف،دین کو ختم کرنے والوں کی کوششوں اور جھلاء کی تاویلات سے دین کو محفوظ رکھ سکیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو ہر اس گروہ کے خلاف جہاد کرتے ہیں جو صحابہ کے منہج کو چھوڑ دیتا ہے چاہے وہ معتزلہ ہوں،جھمیہ ہوں،یا خوارج،شیعہ روافض،مرجئیہ ہوں،یاباطنیہ ہو یا صوفیہ اسی طرح ان کے علاوہ جس نے بھی اور جب بھی راہ حق سے روگردانی کی ہے اس کے خلاف جہاد کرنے میں انہوں نے کبھی کسی کی ملامت کی پرواہ نہیں کی۔یہی لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کے حکم﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا(آل عمران:103)ترجمہ:’’ اللہ کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو۔‘‘ پر عمل کیا ہے۔یہی لوگ مندرجہ ذیل فرمان باری تعالیٰ پر عمل پیرا ہیں:﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ(النور:63) ترجمہ:’’جو لوگ اس(اللہ)کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرنا چاہیئے کہ کہیں انہیں فتنہ یا درد ناک عذاب نہ پہنچ جائے)۔‘‘
Flag Counter