Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

4۔ ھم المتمسکون بما انتم علیہ(وہ اس کو اپنائے ہوئے ہوں گے جس پر تم(صحابہ)قائم ہو)۔ یہ وہ الفاظ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے احیاء علوم الدین میں ذکر کئے ہیں۔[1] حافظ عراقی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں یہ بات وہ اجنبیوں کی وصف میں بیان کرتے ہیں۔میں نے اس کی اصل نہیں دیکھی۔امام سبکی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے احیاء علوم کی ان احادیث میں شمار کیا ہے جن کی کوئی اصل نہیں ہے۔ میں کہتاہوں یہ معاملہ ایسا ہے جیسا ان دونوں نے کہا ہے۔ 5۔ الفرارون بدینھم یبعثھم اللّٰه عزوجل یوم القیامۃ مع عیسی بن مریم(اپنے دین کو لے کر بھاگنے والے قیامت میں اللہ ان کو عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ اٹھائے گا) یہ الفاظ عبداللہ بن عمرو کی روایت میں ہیں اس کی سند ضعیف ہے۔ 6۔ الذین یصلحون ما افسدالناس من بعدی من سنتی(اجنبی وہ ہیں جو میری ان سنتوں کی اصلاح کریں گے جنہیں میرے بعد بگاڑ دیا ہوگا)۔ یہ الفاظ کثیر بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ کی روایت میں ہیں اور وہ وہی ہے۔ 7۔ الذین یزیدون اذا نقص الناس(جب لوگ کم ہوں گے تو یہ زیادہ ہوں گے) یہ الفاظ مطلب بن حنطب کی مرسل روایت میں ہیں۔ 8۔ لوگوں نے کہا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم غریب(اجنبی)کیسے ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جیسا کہ کسی آدمی کے بارے میں فلاں فلاں قبیلے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اجنبی ہے۔یہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی مرسل روایت میں ہے۔
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter