میدان میں کام کرنے والی جماعتیں اپنی عزت کے مرکز و منبع اور ہدایت کے سر چشمے سے دور ہیں۔ 2۔ کتاب و سنت کے علماء کا فریضہ اور ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے لئے کام کرنے کا انکا جو مقام و مرتبہ ہے اسے اپنائے رکھیں۔(اس کا لحاظ کریں)اس لئے کہ یہ امت کے قائدین ہیں اگر یہی لوگ دنیا کی طرف جھکاؤ رکھیں گے اور قافلے سے پیچھے رہ جائیں گے تو نوجوانوں کے اس طوفان کو صحیح سمت کون فراہم کرے گا۔جو اپنی نگاہیں اسلام کی عزت اور اس کی قیادت پر لگائے ہوئے ہیں؟(یعنی جو نوجوان اسلام کو عظمت اوراس کی قائدانہ صلاحیت واپس دلانے کے لئے طوفان کی طرح اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ان کی رہنمائی کون کرے گا؟) 3۔ اسلام کو اس کمزوری(دخن)سے صاف کرنا بہت ضروری ہے جس نے اس کی شفافیت کو گدلا کر دیا ہے تاکہ یہ دوبارہ رسالت کے لباس میں جگمگانے لگ جائے۔ 4۔ اسلام کے راستے پر چلنے والے گروہ اور قوم کی تربیت ضروری ہے جیسا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قائدین قوم(صحابہ کرام)کی تربیت کی تھی۔ 5۔ یہ بھی ضروری ہے کہ اسلام کے لئے کام کریں اور مل کر کوششیں کریں تا کہ یہ کوششیں اس جماعت المسلمین کو وجود میں لانے کا ذریعہ بن جائیں جو تمام مسلمانوں کو باہم دگر جوڑے رکھنےو الی ہو۔ 6۔ اسلام کے لئے کام کرنے والوں کو آپس میں ملائے رکھنے اور جماعت المسلمین کو وجود میں لانے کے لئے انہیں متحد رکھنے کی جو بنیاد ہے وہ ہے خیر خالص کا مرحلہ جس پر کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ عمل پیرا تھے۔مجھے اللہ سے یہ امید ہے کہ وہ مخلص مسلمانوں کو یہ توفیق ضرور دے گا۔وہ اس جماعت المسلمین کو وجود میں لائیں گے جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والی ہوگی تاکہ اسلام کا علم دوبارہ دنیا میں سر بلند ہو۔اس دن ان شاء اللہ مسلمان صحیح معنوں میں اللہ کی مدد کی خوشی منائیں گے۔ |