Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

نہ ہو جاؤں۔میں نے پوچھا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم جاہلیت اور شر میں تھے اللہ نے ہمیں یہ خیر(دین اسلام)دے دیا۔کیا اس خیر کے بعد شر ہوگا؟ آپ نے فرمایا،ہاں!میں نے پوچھا کیا اس شر کے بعد خیر ہوگا؟فرمایا:ہاں!اور اس میں فساد ہوگا،خرابی ہو گی۔میں نے پوچھا وہ خرابی کیا ہوگی؟فرمایا:ایسے لوگ ہوں گے جو میری سنتوں کے بجائے دوسرے طریقے اپنائیں گے۔میرے راستے کے بجائے دوسرے راستے پر چلیں گے۔ان میں سے کچھ لوگوں کو تم جانتے ہو گے کچھ کو نہیں جانتے ہوگے۔میں نے پوچھا اس خیر کے بعد شرہوگا؟فرمایا:ہاں!جہنم کے دروازوں پر کھڑے پکارنے والے ہوں گے،جنہوں نے ان کی بات مان لی وہ اسے جہنم میں ڈال دیں گے۔میں نے کہا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بارے میں کچھ بتلائے؟ فرمایا:وہ ہماری قوم اور ہمارے ہم زبان ہوں گے۔میں نے پوچھا ایسے میں آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں اگر میں انہیں پالوں؟آپ نے فرمایا:مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑو اور ان کے امام کو۔میں نے کہا اگر مسلمانوں کی جماعت اور امام نہ ہو تو؟آپ نے فرمایا:ان تمام فرقوں سے الگ ہو جاؤ،اگرچہ تمہیں کسی درخت کی جڑ کے ساتھ ہی کیوں نہ چپک کر رہنا پڑے(یا درختوں کی جڑیں کیوں نہ چبانی پڑے)یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے اور تم اسی حالت میں ہو۔‘‘[1] وہ مہلک زہر جس نے مسلمانوں کی قوت کا خاتمہ کر دیا ہے ان کی حرکت کو مفلوج کر دیا ہے ان کا استحکام چھین لیا ہے وہ کفار کی وہ تلواریں نہیں ہیں جو مسلمانوں ان کے ملکوں اور حکومتوں کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔بلکہ اس کی وجہ وہ ناپاک جراثیم ہیں۔جو سب آہستگی کے ساتھ اسلام کے جسم میں سرائیت کرتے رہے ہیں۔مگر وہ مسلسل اپنا کام کر رہے ہیں۔
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter