Maktaba Wahhabi

124 - 148
رسالت دی کر بھیج دیا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دیگر بندوں کے دلوں کو دیکھا تو تمام لوگوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے دلوں کو بہتر پایا تو انہیں رسولؐ کے وزیر(معاونین و ساتھی)بنا دیا۔کہ یہ لو گ آپؐ کے دین کے لئے قتال کریں گے۔اب جیسے مسلمان اچھا سمجھیں وہ اللہ کے ہاں اچھا ہے اور جسے مسلمان برا سمجھیں وہ اللہ کے ہاں برا ہے۔[1] ((عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ،قَالَ:قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:هَلْ عِنْدَكُمْ كِتَابٌ؟ قَالَ:" لاَ،إِلَّا كِتَابُ اللّٰهِ،أَوْ فَهْمٌ أُعْطِيَهُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ،أَوْ مَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ. قَالَ:قُلْتُ:فَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ؟ قَالَ:العَقْلُ،وَفَكَاكُ الأَسِيرِ،وَلاَ يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِ)) ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں،صرف اللہ کی کتاب(قرآن)ہے یا وہ فہم اور سمجھ جو کسی مسلمان کو عطا ہوتی ہے،اور یا جو کچھ اس صحیفہ میں ہے۔[2] میں نے پوچھا اس صحیفہ میں کیا ہے؟ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس میں،دیت،قیدیوں
Flag Counter