Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

110
فکر کا متقاضی ہے:﴿فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا﴾(البقره:137)ترجمہ:’’اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئین جس طرح تم(صحابہ)ایمان لائے ہو تو یہ ہدایت پر ہوں گے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر بھی غور کریں:((إِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامَ الصَّبْرِ،الْمُتَمَسِّكُ فِيهِنَّ يَوْمَئِذٍ بِمِثْلِ مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ لَهُ كَأَجْرِ خَمْسِينَ مِنْكُمْ))تمہارے بعد صبر کے دن ہیں ان میں جس نے اس طریقے کو تھام لیا جس پر آج تم کار بند ہو تو اس کے لئے تمہارے بچاس آدمیوں کے برابر اجر ہوگا۔[1] اس طرح کے ارشادات صرف اسی منہج کے لئے ہو سکتے ہیں جو صاف اور علمی منہج ہو دن کی طرح واضح ہو۔اس سے رو گردانی کرنے والا ہلاکت میں ہے۔اسے مسترد کرنے والا گمراہ ہے۔اس میں شک وہی کرے گا جس کا دل یقین سے خالی ہو۔ جو لوگ سلف کے بارے میں صحیح اندازہ نہ لگا سکے جنہوں نے ان کی کما حقہ قدر نہیں کی وہ کہتے ہیں کہ سلف صرف نصوص تھے یعنی ظاہر نصوص پر اعتماد کر تے تھے اور کسی معاملے میں عقل استعمال نہیں کرتے تھے۔ اگر اس بات کو تسلیم بھی کر لیا جائے تو اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ وہ نصوص کو من و عن تسلیم کرتے تھے۔اس کے مدلوں کو سمجھے بغیر اور ان کا معنی اللہ کے سپرد کیا کرتے تھے۔وہ جن احادیث و نصوص کو روایت کرتے تھے ان میں سے جو اطاعت و عبادت کے لحاظ سے زیادہ نفع بخش اور لائق ہوتی ان میں مشغول ہوتے۔
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter