Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

109
صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کسی کام کی طرف بلاتے تو یہ لوگ اجتماعی اور انفرادی ہر طرح سے اس کا م کی طرف لپکتے تھے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے فرمان پر ولیل و برہان کا مطالبہ نہیں کرتے تھے۔اسی لئے رسول کی سنتوں کی تطبیق،استدلال اور استنباط میں ان کی فہم دیگر تمام لوگوں کی فہم سے بہتر اور مقدم ہے۔ اس بارے میں ان کا منہج تھا جس نے ان کو چھوٹے چھوٹے راستوں پر بھٹکنے سے محفوظ رکھا تھا سی لئے کتاب و سنت کے نصوص میں ان کے طریقے کو تمام تر صفات،لوازمات کا حامل مکمل علمی منہج کہا گیا ہے۔ مثلاً:۱۔ اللہ نے اس کو "السبیل" کہا ہے۔جس کا معنی ہے ایسا راستہ جو مکمل طور پر واضح ہو جیسا کہ اس آیت میں﴿وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرً﴾(النساء:115)جس نے ہدایت واضح ہونے کے بعد رسول کی مخالفت کی اور سبیل المومنین(مومنوں کا راستہ)کے بجائے کسی اور راستے پر چلا تو ہم اس کو پھیر دیں گے جس طرف وہ پھرے گا اور اسے جہنم میں داخل کر دیں گے،وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔ ۲۔ رسول نے اسے" السنۃ" کہا ہے۔جس کا معنی ہے ایسا راستہ اور طریقہ جس پر لوگ چلتے ہوں اس کی اتباع کرتے ہوں۔جیسا کہ عرباض بن ساریہ کی مذکورہ الصدر حدیث میں ہے۔ ۳۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصور کو محدود کر دیا اس طریقے تک جو آپ اور صحابہ کا تھا۔اب اگر یہ طریقہ واضح اور کشادہ نہ ہوتا تو اسے کس طرح اپنایا جا سکتا تھا۔اس لئے کہ غیر واضح ہونے کی سورت میں ایسا اختلاط پیدا ہو جاتا جس میں صحیح راستے کی تمیز ممکن نہ ہوتی۔اللہ تعالیٰ کا فرمان بھی غورو
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter