Maktaba Wahhabi

45 - 47
مختصر مسائلِ زکوٰۃ ۲؎ ارکانِ اسلام میں ایمان،نماز اورروزہ کے بعد زکوٰۃ دین ِ اسلام کا انتہائی اہم رکن ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم قرآن شریف میں کم وبیش اسّی(۸۰)مرتبہ دیا ہے۔زکوٰۃ کا لغوی معنیٰ ہے: ’’ بڑھنا‘‘،’’پاک ہونا‘‘ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:’’ وہ شخص کامیاب ہوگیا،جس نے اپنے آپ کو پاک کیا‘‘۔(الاعلیٰ:۱۴) قرآن شریف میں ہے: ۱۔ ’’ نماز قائم کرو،زکوٰۃ دو،اور رسول کی اطاعت کرو،تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘(سورۂ نور:۵۶) ۲۔ ’’ اور جو زکوٰۃ تم لوگ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دیتے ہو،اس سے دراصل دینے والے اپنے مال میں اضافہ کرتے ہیں‘‘۔(سورۂ روم:۳۹) ۳۔ ’’اے نبی!تم انکے اموال سے زکوٰۃ لے کر انہیں گناہوں سے پاک کرو‘‘۔(سورۂ توبہ:۱۰۳) زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے لئے حکمِ الٰہی: ۱۔ ’’ تباہی ہے،ان مشرکوں کے لئے جو زکوٰۃ نہیں دیتے،اورآخرت کے منکر ہیں‘‘۔ (سورۂ حٓم سجدہ:۶۔۷) ۲۔ ’’جن لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل سے مال دیا ہے اور وہ بخل سے کام لیتے ہیں،اس خیال میں نہ رہیں کہ یہ انکے حق میں بہتر ہے،بلکہ یہ بہت برا ہے،اس بخل سے جو کچھ وہ جمع کررہے ہیں،
Flag Counter