Maktaba Wahhabi

11 - 47
وشرح نووی ۹؍۱۸؍۶۵۔۶۶،صحیح سنن ترمذی ۲؍۲۴۹،جدید فقہی مسائل ص ۸۴۔۸۶) دعاء رؤیت ِہلال: [12] رمضان ‘عید یا کسی بھی ماہ کا چاند پہلی مرتبہ دیکھیں‘ تو رؤیت ِہلال کی یہ دعاء کریں: ((اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہ‘ عَلَیْنَا بِا لْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضیٰ،رَبُّنَا وَرَبُّکَ اللّٰہُ)) (ابن حبان،دارمی،مستدرک حاکم،مسند احمد) یا یہ کہیں: ((اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہ‘ عَلَیْنَا بِا لْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ))(ترمذی شریف) [13] بوقتِ دعاء چاند کی طرف منہ کئے کھڑے نہ رہیں ‘بلکہ دیکھیں اور اپنی راہ لیں اور دعاء کرتے جائیں۔(مصنف ابن ابی شیبہ،آثارِ حضرت علی و ابن عباس رضی اللہ عنہما) نمازِ تراویح: [14] قیام اللیل،قیام ِ رمضان،صلوٰۃ اللیل،تہجّداور تراویح ایک ہی نماز کے مختلف نام ہیں‘ جن کی مسنون تعداد ‘وترسمیت گیارہ رکعتیں ہے۔(صحیح بخاری مع فتح الباری ۳؍۳۳؍۴؍۲۵۱،صحیح مسلم مع نووی ۳؍۶؍۱۷) [15] نمازِتراویح کی بڑی فضیلت ہے۔یہ نماز تمام گناہوں کے کفّارے کا سبب ہے۔(صحیح بخاری و مسلم)البتہ یہ سنت ہے،فرض نہیں۔(صحیح بخاری و مسلم) اسکی جماعت بھی سنت ہے۔نبی ﷺ نے تین دن جماعت کروائی تھی۔(بخاری و مسلم)
Flag Counter