Maktaba Wahhabi

26 - 47
[121] عید کا خطبہ سننا سنت ہے۔(صحیح بخاری و مسلم) اگر کسی کوعذر وضرورت ہو،تو بلا سنے نکل آنا جائز ہے۔(ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ،ابن خذیمہ،دارقطنی،بیہقی،مستدرک حاکم) [122] عید کی نماز کے لئے بھی دوسری جماعت کروائی جاسکتی ہے۔(صحیح بخاری) [123] عید مبارک کہنے کے لئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کو: ((تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ))کہا کرتے تھے۔(فتح الباری،تمام المنّہ) [124] نمازِعید کے بعد معانقہ(گلے ملنا)ثابت نہیں۔(فتاویٰ علّامہ شمس الحق عظیم آبادی،صاحب ِعون المعبود) [125] عیدوجمعہ ایک ہی دن میں آجائیں تو جمعے کی فرضیّت ساقط ہوجاتی ہے۔(صحیح بخاری،ابوداود،ابن ماجہ،نسائی،ابن خذیمہ،بیہقی،مسند احمد،مستدرک حاکم) روزہ داروں کیلئے چند ضروری نصیحتیں ۱؎ 1۔ روزے کے صرف طبی و معاشرتی پہلؤوں اور فوائد کو ہی مدّ ِ نظر نہ رکھیں اور یہ نہ بھول جائیں کہ یہ اللہ کی ایک عظیم عبادت ہے۔ 2۔ راتوں کو جاگ جاگ کر دن اور دنوں کو سو سو کر راتیں نہ بنا دیں۔ 3۔ فرض نمازوں سے سوئے نہ رہیں،خصوصاً نماز ظہر و عصر سے۔ 4۔ رنگا رنگ کھانوں اور مشروبات میں فضول خرچی نہ کریں۔ 5۔ بے فائدہ امور اور لا یعنی لہو و لعب یا کھیل کود میں وقت ضائع نہ کریں۔
Flag Counter