Maktaba Wahhabi

29 - 47
مشق کروایا کرتے تھے،اور روزے رکھواتے تھے جبکہ وہ بچے بھی ابھی چھوٹی عمروں کے ہوتے تھے،کمسنی اور روزے کی وجہ سے عصر کے بعد وہ بھوک سے رونے لگتے تو صحابہ رضی اللہ عنہم انہیں کھلونے دے دیتے تاکہ انہیں دیکھ کر کھیلنے لگیں اور کھانے کا خیال چھوڑ دیں۔ 24۔ کچھ لوگ نماز ِ عشاء کے باجماعت فرض ادا کرنے سے محض اس لئے رہ جاتے ہیں کہ وہ جس امام کے ساتھ تراویح پڑھنے کے عادی ہیں،وہ اسی تک ہر شکل میں پہنچ کر ہی نماز پڑھیں گے،حالانکہ کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ فرضوں سے بھی زیادہ اہتمام نفلوں کا کرے, اور نماز ِ عشاء فرض ہے،جبکہ نماز ِ تراویح نفل وسنت۔ 25۔ طویل اوقات صرف جرائد و مجلات اور اخبارات ورسائل پڑھنے میں ضائع کر دیئے جاتے ہیں،جبکہ ان میں سے اکثر لا یعنی و بے سود اور رضاء ِ الٰہی کے منافی ہوتے ہیں۔ 26۔ نماز ِ تراویح میں بعض لوگ بڑے زور زور سے روتے ہیں جو کہ دوسروں کے لئے تشویش کا باعث اور انکے خشوع و خضوع میں خلل کا سبب بنتا ہے۔ روزہ دار خواتین کے لئے چند نصائح 1/27۔خواتین کا اکثر وقت کچن میں ہی گزر جاتا ہے اور وہ رمضان کی قیمتی گھڑیوں کو اللہ عزّ وجّل کی اطاعت میں گزار کر اپنے لئے زاد ِ راہ جمع کرنے میں کوتاہی کرجاتی ہیں۔ 2/28۔بعض خواتین روزے کی حالت میں دن کے وقت مہندی لگانے کو اچھا نہیں سمجھتیں اور
Flag Counter