Maktaba Wahhabi

34 - 47
رمضان و روزہ سے متعلقہ 7 7 ضعیف احادیث رمضان المبارک میں بعض احادیث وروایات کا اکثر ذکر ہوتا ہے،حالانکہ وہ ضعیف و کمزور اور ناقابل ِ حجّت واستدلال ہیں،جن میں سے اڑ ہتّر(۷۷)رویات درجِ ذیل ہیں: روزے دار کا سونا عبادت،خاموشی تسبیح،دعاء مقبول اور اجرِ عمل کئی گناہے۔(ضعیف الجامع الصغیر ۳؍۲۷۰،سلسلۃ الأحادیث الضعیفہ:۳۷۸۴) 2۔ روزہ رکھو،صحت مند رہو۔(ضعیف الجامع ۳؍۲۷۳،الضعیفہ:۲۵۳،ضعیفالترغیب:۵۷۳) 3۔ جس نے بیماری یا عذر کے بغیر رمضان کا ایک بھی روزہ چھوڑا،وہ اگر ساری عمر بھی روزے رکھتا رہے،اسکی کمی پوری نہیں کرپائے گا۔(ضعیف الجامع ۵؍۱۷۴،ضعیف الترغیب والترھیب :۶۰۵) 4۔ جسے مکہ میں ہوتے ہوئے رمضان آگیا اور اس ماہ کا جتنا حصہ ممکن ہوا وہ مکہ میں مقیم رہا،اللہ اسکے لئے ایک لاکھ رمضان کا ثواب اور ہر دن کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب اور ہر رات کے بدلے میں ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھ دیتا ہے۔(ضعیف الجامع۵؍۱۵۶) 5۔ اگر عبادت گزار وں کو پتہ چل جائے کہ رمضان المبارک میں کیا(فضائل و برکات)ہیں تو وہ تمنّٰی کریں کہ کاش سارا سال ہی رمضان ہو(ضعیف بلکہ موضوع الاحادیث الموضوعہ ص:۸۸) 6۔ صرف ’’رمضان‘‘ نہ کہو،کیونکہ ’’رمضان ‘‘ تو اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے،تم ’’ ماہ ِ رمضان‘‘ کہا کرو۔(الاحادیث الموضوعہ للشوکانی ص: ۸۷) 7۔ ہر چیز کی زکوٰۃ ہے اور جسم کی زکوٰۃ روزہ ہے۔(الاحادیث الموضوعہ للشوکانی،الاحادیث
Flag Counter