Maktaba Wahhabi

7 - 47
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ حرفِ چند اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہ‘ وَنَسْتَعِیْنُہ‘ وَنَسْتَغْفِرُہ‘،وَ نَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنْ شُرُوْرِأَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَا لِنَا،مِنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہ‘،وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہ‘،وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا إِلٰہَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَہ‘ لَا شَرِیْکَ لَہ‘،وَ اَشْھَدُ أَ نَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہ‘۔اَمَّا بَعْدُ: قارئین ِ کرام!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ماہِ رمضان،روزہ اور زکوٰۃ کے فضائل و مسائل اور احکام پر مشتمل ہماری ایک تفصیلی کتاب طباعت کیلئے تیار ہے،لیکن اس پر کچھ وقت لگے گا،لہٰذا ہم نے سوچا کہ اُسکی طباعت سے پہلے یہ مختصر رسالہ آپ کی خدمت میں پیش کردیا جائے۔امید ہے کہ ضروری مسائل اس مختصر انداز میں آپ کیلئے باعث ِاستفادہ ہونگے۔اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو شرفِ قبولیت سے نوازے،اور ہمارے لئے اور ہمارے معاون تمام دوست واحباب کیلئے دنیا و آخرت کی نجاح وفلاح کا ذریعہ بنائے۔آمین والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ رمضان کی مبارک گھڑیوں میں آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا طالب۔ الخبر،سعودی عرب ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۴؍رمضان المبارک ۱۴۲۲؁ھ ترجمان سپریم کورٹ،الخبر۔31952 ۱۹؍نومبر ۲۰۰۱ء وداعیہ متعاون،مراکز دعوت وارشاد
Flag Counter