Maktaba Wahhabi

16 - 47
[39] سینگی لگوانا،فصدکروانا یا پچھنے لگوانا۔(صحیح بخاری،دارقطنی،بیہقی) [40] سرمہ لگانا۔(ترمذی و الفتح الربانی)اسی کے تحت آنکھ میں قطرے(آئی ڈراپس)یا کوئی دوسری دوا بھی آجاتی ہے۔(فقہ السنہ) [41] بخُور کرنا۔[42] عطرلگانا۔[43] جسم پر تیل لگانا۔[44] کوئی خوشبو سونگھنا۔(فتاویٰ ابن تیمیہ،فقہ السنہ،تحفۃ الاحوذی)اسی سے اگربتی کے جواز کا بھی پتہ چلتا ہے۔[45] خودبخود قے آجانا۔(ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ،ابن حبان،مسند احمد،حاکم)[46] ٹیکہ لگوانا(جو دوائی ہو،غذائی نہ ہو)۔(فتاویٰ علماء حدیث،فتاویٰ ابن تیمیہ،فقہ السنہ،جدید فقہی مسائل،فتاویٰ ابن باز مجلۃ البلاغ کویت،شمارہ ۶۵۰ رمضان ۱۴۰۲ھ؍ ۱۹۸۲ء) روزے کے مُبطلات(جن سے روزہ ٹوٹ جاتاہے): [47] جان بوجھ کر کچھ کھا پی لینا۔کیونکہ روزے کے دوران کچھ نہ کھانا پینا ہی تو روزے کا رکنِ اعظم ہے۔(٭اور جمہور اہل علم کے نزدیک اس پر قضاء واجب ہے۔)[48] جماع کرلینا۔(صحیح بخاری و مسلم)اس پر بالاتفاق قضاء اور مرد پر کفّارہ بھی ہے۔یعنی اسکی جگہ ایک روزہ رکھے،اور غلام آزاد کرے،یا مسلسل ساٹھ روزے رکھے،یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔(بخاری و مسلم،المغنی،فقہ السنہ)[49] عمداً یعنی جان بوجھ کر قے کرنا۔(ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ،ابن حبان،مسند احمد،مستدرک حاکم)اور اس پر قضاء واجب ہے۔ [50] حیض ونفاس کا خون شروع ہوجانا،چاہے غروبِ آفتاب کے کچھ پہلے ہی کیوں نہ آجائے۔اس عرصہ میں چُھوٹی ہوئی نمازیں تو معاف ہیں،مگر روزوں کی قضاء واجب ہے۔(بخاری و مسلم،فقہ السنہ)
Flag Counter