Maktaba Wahhabi

44 - 47
لئے نو سال کی عبادت لکھ دیتا ہے۔(الواھیۃ۲؍۱۶۴) 77۔ جنت میں رجب نام کی ایک نہر ہے،جس نے ماہِ رجب کا ایک دن کا روزہ رکھا،اللہ اسے اس نہر کا پانی پلائے گا۔(الواھیۃ۲؍۶۵) قارئین ِ کرام! ہم نے یہاں بعض روایات کے صرف معروف حصے ذکر کئے ہیں،جبکہ وہ احادیث لمبی ہیں،البتہ حوالہ جات درج کردئیے ہیں،تاکہ بحث و تحقیق اور مراجعت کرنے والوں کیلئے آسانی رہے۔ ضعیف روایات کو دلیل بنا کر بیان کرنا تو اہل ِ علم کے نزدیک جائز نہیں،البتہ انکے ضعف و کمزوری کو واضح کرنے کیلئے انکا بیان جائز ہے اور اسی ثانی الذّکر مقصد کے تحت ہم نے درج ِ بالا روایات ذکر کردی ہیں،تاکہ انہیں معرضِ استدلال میں لانے سے گریز کیا جاسکے۔[1]
Flag Counter