Maktaba Wahhabi

48 - 47
٭عورت کے زیور ات کی زکوٰۃ :اگرچہ اس مسئلہ میں اختلافِ رائے ہے،لیکن علماء کے صحیح تر قول کے مطابق زکوٰۃ دینی چاہیئے۔ (۲)چاندی: ساڑھے باون(۵۰۔۵۲)تولے سے زیادہ ہو تو چالیسواں حصہ یعنی ۵۰.۲% زکوٰۃ ہے،جبکہ ملکیّت میں ایک سال گزر جائے۔اصل اعتبار وزن کا ہوگا قیمت کا نہیں۔ ٭نصاب کیا ہے؟:کیا استعمال کیلئے کوئی زیریں حد مقررہے؟ یا نصاب ہی حد ہے؟ سونے کا نصاب ساڑھے سات(۵۰؍۷)تولے۔چاندی کا ساڑھے باون(۵۰؍۵۲)تولے۔ایک سال گزرنے پر،۵۰؍۲ % زکوٰۃ ہوگی۔سونے اور چاندی کی قیمت کا اندازہ موجودہ بھاؤ(قیمت فروخت)کے مطابق لگا کر زکوٰۃ اداکرنی چاہیئے۔ زمین کی پیداوار پر زکوٰۃ قرآن،سنت،اور اجماعِ امت،تینوں کی رو سے فرض ہے۔ ۱۔ خودبخود سیراب ہونے والی زمین پر فصل یا غلے کا عُشر یعنی دسواں حصہ(۱۰%)ہے۔ ۲۔ مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین پر فصل یا غلے کا نصف ِعُشر یعنی بیسواں حصہ(۵%)ہے۔ ٭فصل یا غلے کی اقسام:گندم،جو،کھجور،کشمکش،جوار،مکئی،باجرہ،چاول وغیرہ۔ ٭غلوں اور پھلوں کا نصاب :جمہور کے نزدیک۵ وسق یعنی تقریباً ۷۲۵ کلوگرام کے برابر ہے۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:’’ غلوں اور پھلوں پر
Flag Counter