Maktaba Wahhabi

30 - 47
یہ خیال کرتی ہیں کہ اس طرح روزہ ٹوٹ جاتا ہے حالانکہ مہندی لگانے سے روزہ ہرگز نہیں ٹوٹتا۔ 3/29۔بعض خواتین روزے کی حالت میں سالن و غیرہ چکھنے کو صحیح نہیں سمجھتیں،اور انکا خیال ہوتا ہے کہ کہیں روزہ نہ ٹوٹ جائے،حالانکہ اگر عورت کچھ نِگل نہ لے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ 4/30۔بعض عورتیں نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لئے مساجد میں جاتی ہیں تو اپنے وہ بچے بھی مسجد میں لے جاتی ہیں جو آداب ِ مسجد نہیں جانتے،وہ شور مچاتے ہیں اور بھاگ دوڑ کر کے جہاں مسجد کے تقدّس کو پامال کرتے ہیں وہیں نمازیوں کے لئے تشویش کا باعث بنتے ہیں۔ 5/31۔بعض خواتین جماعت کے ساتھ اسوقت آکر ملتی ہیں جب امام ایک دو رکعتیں پڑھ چکا ہو تا ہے اور جب امام سلام پھیرتا ہے تو وہ بھی ساتھ ہی سلام پھیر لیتی ہیں اور اپنی چُھوٹی ہوئی رکعتیں قضاء نہیں کرتیں،حالانکہ انکے لئے چُھوٹی ہوئی رکعتوں کا پورا کرنا فرض ہے۔ 6/32۔نماز میں صفیں سیدھی نہیں کرتیں اور نہ ہی اپنے درمیان کی خالی جگہیں پُر کرکے باہم مل کر کھڑی ہوتی ہیں حالانکہ جب وہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کریں تو انکے لئے ضروری ہے کہ وہ نہ صفوں میں خلل پیدا کریں نہ اپنے مابین جگہ خالی چھوڑیں۔ 7/33۔بعض عورتیں بچے کی ولادت کے بعد چالیس دن سے پہلے ہی خون منقطع ہوجانے سے پاک ہوجاتی ہیں لیکن چالیس دن پورے ہونے تک وہ روزہ نہیں رکھتیں،حالانکہ عورت پر فرض ہے کہ جب خون ِ نفاس منقطع ہوجائے تو وہ غسل کرے،نمازیں پڑھے اور روزے رکھے،چاہے ابھی چالیس دن پورے نہ بھی ہوئے ہوں۔ 8/34۔کچھ خواتین نماز ِ تراویح کی جماعت میں شرکت کرنے کے لئے اجنبی(غیر محرم)ڈرائیور کے ساتھ تنہا مسجد جاتی ہیں،اس طرح وہ ایک مباح یا مستحب عمل کے لئے ایک شرعی حکم کی مخالفت
Flag Counter