Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

وَأَبْيَضَ يُسْتَسْقَي الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ ثِمَالُ الْيَتَامَي عِصْمَةٌ لِلأَرَامِلِ[1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کی رحیمی نے حرب الفجار سے خصوصی اثر لیا ۔[2] اور اس سے مظلومیت کی حمایت کا احساس اور زیادہ مستحکم ہوا اور مکہ کی وہ انجمن جس کا مقصد مظلوموں کی حمایت تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوششوں سے اور زیادہ مضبوط ہو گئی ۔[3] قدرت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں رحمت کی یہ خصوصیت راسخ کی تھی اور یہی ’ملکہ راسخہ‘ آگے چل کر نبوت اور فرائضِ نبوت کی انجام دہی میں ممد ثابت ہوا۔ قرآنِ پاک نے اسے یوں بیان کیا: فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَھُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظّاً غَلِيْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَ [4] ’’و اللہ کی رحمت سے تو ان کے لئے نرم ہے اور اگر تو سخت کلام، سخت دل ہوتا تو یہ تیرے ارد گرد سے بکھر جاتے۔‘‘ خالقِ کائنات نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لقب سے نوازا۔ رحمت کی بنیادی خصوصیات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں قائم کیا۔ اور اس کے بعد تربیت، ہدایت اور آگاہی سے اسے مستحکم کیا۔ کئی مقامات میں جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کا یہ طریق کار اختیار کریں۔ مصائب و آلام میں صبر کریں۔ مشکلات کا بدلہ استقامت سے کریں۔ اور ایذاء رسانی کے مقابلے میں عفو و درگز سے کام لیں۔ ایک مقام پر طریقِ تبلیغ سمجھاتے ہوئے فرمایا: اُدْعُ اِلٰي سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْھُمْ بِالْتِّيْ ھِيَ اَحْسَنُ [5] ’’اپنے رب كے رستے كی طرف حكمت اور اچھے وعظ سے بلا اور ان كے ساتھ اس طريق پر بحث كر جو نہايت عمده ہو۔ ‘‘ دوسری جگہ رحیمانہ طرزِ عمل یوں سکھایا گیا: اِدْفَعْ بِالَّتِيْ ھِيَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِيْ بَيْنَكَ وَبَيْنَه عَدَاوَةٌ كَاَنَّه وَلِيٌّ حَمِيْمٌ [6] ’’(بدی کو) بہت اچھے طریق سے دور کر، پھر تو دیکھے گا کہ وہ شخص کہ تجھ میں اور اس میں دشمنی ہے، گویا وہ دل سوز دوست ہے۔ ‘‘ اس ودیعت اور تربیت کا اثر آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر کامل طور پر ظاہر تھا۔
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter