Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

رحمت کا مفہوم: رحمت رَحِمَ یَرْحَمُ کا مصدر ہے جس کے معنی بخشش و مہربانی کے ہیں۔ امام راغب لکھتے ہیں[1] کہ رحمت وہ رقّت ہے جو مرحوم کی طرف (یعنی جس پر رحم کیا جائے) احسان کی مقتضی ہو۔ اور کبھی اس کا استعمال مجرد رقّت کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور کبھی صرف احسان کے معنیٰ میں جو رقّت سے خالی ہو جیسے رحم اللہ فلانا جب اس کی نسبت اللہ کی طرف ہو تو احسان مراد ہو گا اور جب بندے کی طرف ہو تو رقّت مراد ہو گی۔ مولانا ابو الکلام آزادؔ ترجمان القرآن میں رحمت کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔ ’عربی میں رحمت عواطف کی ایسی رقت اور نرمی کو کہتے ہیں جس سے کسی دوسری ہستی کے لئے احسان اور شفقت ارادۃً جوش میں آجائے۔ پس رحمت میں محبت، شفقت، فضل و احسان سب کا مفہوم داخل ہے۔ اور مجردّ محبت، لطف اور فضل سے زیادہ وسیع اور حاوی ہے۔ [2] رقت کے اس مفہوم میں تو رحمت کے معنیٰ میں پیار، ہمدردی، غمگساری،محبت اور خیر خواہی سب شامل ہوں گے۔ عالم سے مراد ہر وجود پذیر شے کا ایک طبقہ ہے۔ اس طرح اس کائنات میں کئی عالم ہیں اور چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃٌ للعالمین ہیں اس لئے آپ کائنات کے ہر طبقہ کے لئے رحمت ہیں۔ رحمۃٌ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم وہ ذات ہے جسے کائنات کی ہر شے سے ہمدردی اور محبت ہے ہر ایک پر ترس کھاتی ہے اور ہر ایک کی غم گسار ہے۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم رحمت ہیں: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا رحمت ہونا دو اعتبار سے ہے۔ 1. ذاتی اعتبار سے۔ 2. نبوت کے اعتبار سے۔ ذاتی رحمت: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات کے اعتبار سے مجسم رحمت تھے۔ خالص انفرادی اور ذاتی معاملات میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ خصوصیات نمایاں رہی۔ مثلاً انسانیت سے ہمدردی اور دکھی اور مظلوم لوگوں کا خیال۔ یہ کیفیت آپ کے دل پر اس طرح راسخ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی لمحے بھی اس سے غافل نہ رہے۔ اعلانِ نبوت سے پہلے کی زندگی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب مشغلہ ہی انسانیت کی ہمدردی، خصوصاً مظلوم اور دکھی انسانوں کی ہمدردی تھی۔ جناب ابو طالب نے شاید اسی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا:
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter