Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ، وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّةً‘‘[1] (متفق عليه) حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مجھے پانچ ایسی چیزیں دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں ملیں (۱) ابھی ایک ماہ کی مسافت ہو کہ دشمن پر میرا رعب طاری ہو جاتا ہے (ساری زمین میرے لئے مسجد اور پاکیزہ بنا دی گئی ہے جو جہاں چاہے نماز پڑھے (۳) غنیمت کا مال میرے لئے حلال کر دیا گیا جو پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھا (۴) مجھے شفاعت کا حق دیا گیا ہے۔ (۵) پہلے نبی اپنی قوم کے لئے خاص ہوا کرتے تھے مگر میں ساری دنیا کے لئے نبی ہو کر آیا ہوں۔ مسلم شریف کی ایک حدیث میں چھ چیزیں فرمائی گئی ہیں۔ سب روایات کو جمع کرنے سے مندرجہ ذیل امور حاصل ہوتے ہیں۔ 1. نصرت بالرعب۔ 2. روئے زمین کا مسجدد طاہر ہونا۔ 3. حلّتِ غنائم۔ 4. عطائے منصب و شفاعت۔ 5. بعثتِ عامہ۔ 6. جوامع الکلم ہونا۔ 7. ختمِ نبوت۔ 8. خزائن الارض۔ رحمۃٌ للّعالمین: آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات با برکات کی سب خصوصیات اپنی جگہ مسلّم ہیں اور ان کا ہر پہلو بے نظیر اور بے مثال ہے۔ ہمارا مقصود ان سب خصوصیات کو بیان کرنا نہیں ہے۔ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جس پہلو کو آج زیر بحث لانا ہے وہ آپ کی ذات کا رحمت ہونا ہے۔ قرآنِ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خصوصیت کا ذکر بڑی اہمیت کے ساتھ کیا ہے۔ ارشادِ باری ہے: وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَةٍ لِّلْعَالَمِیْنَ [2] ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ آیت کی ترکیب پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات رحمت ہی رحمت ہے۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے رحمت کے سوا کچھ مقصود نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری کائنات کے لئے رحمت قرار دیا۔ قبل اس کے کہ ہم بیان کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح رحمۃً للعالمین تھے یہ ضروری ہے کہ رحمت کے مفہوم کی توضیح کر دیں۔
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter