Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

تمام انبیاء میں منفرد بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت عالمی نبوت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین عالمگیر اور قیامت تک رہنے والا ہے۔ اس لئے اس انفرادیت کی خاص ضرورت تھی جسے اللہ تعالیٰ نے پورا فرمایا۔ مسلمانوں نے اپنے عظیم رہنما کے ساتھ عقیدت کے پیش نظر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام خصوصیات کو شمار کرنے اور تفصیل سے قلم بند کرنے کی سعی کی ہے۔ اس سلسلے میں قاضی عیاض کی ’’الشفاء‘‘ ابو سعید نیشا پوری کی ’’شرف المصطفیٰ‘‘ سیوطی کی ’خصائص النبوت‘ اور شیخ عبد الحق کی ’مدارج النبوۃ‘ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ ہمارے دور میں سید سلیمان ندوی اور مولانا مودودی نے بھی اختصار کے ساتھ خصائص مصطفیٰ بیان کئے ہیں۔ لیکن قاضی سلیمان منصور پوری نے تو اپنی مشہور تصنیف ’رحمۃٌ للعالمین‘ کی جلد سوم کا پورا ایک حصہ اس کے لئے وقف کیا ہے۔ قاضی صاحب نے قرآنِ پاک کی رو سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چھبیس خصائص بیان کئے ہیں۔ احادیث میں جو کچھ بیان ہوا ہے وہ اس کے علاوہ ہے۔ سید سلیمان ندوی فرماتے ہیں ۔[1] کہ عقیدت کی وجہ سے بعض عام چیزوں کو بھی خصوصیت قرار دیا گیا ہے لیکن اگر ان کو نکال دیا جائے تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بے شمار خصائص باقی رہتے ہیں۔ مولانا مودودی کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات میں تکمیلِ دین، ختم نبوت، نسخ ادیانِ سابقہ، عالمگیریت یا دعوتِ عام شامل ہیں ۔[2] سید سلیمان ندوی نے آپ کی خصوصیات کی دو قسمیں قرار دی ہیں ۔ [3] 1. ذاتی خصائص۔ 2. نبوی خصائ۔ 3. آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنی خصوصیات کا ذکر فرمایا ہے۔ جسے بخاری و مسلم نے نقل کیا ہے۔ عَن جَابِر بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلّى اللّٰهُ عَلَيهِ وَسَلّمَ ‏: " أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَجُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، فَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَدْرَكَتْهُ الصَّلاَةُ فَلْيُصَلِّ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter