جب تک رہے ہو ایک، گراں سے گراں تھے تماتنا تو سوچنا تھا کہاں ہو، کہاں تھے تمرکھا نہ تم نے خلق و مروّت سے دل کو شاد سینے میں گاہ بغض بسایا گہے عنادغیروں کی شہ پہ قوم میں برپا کئے فساد لیکن نتیجۃً نہ بر آئی کوئی مرادہو منصبِ بلند تو آگھیرتے ہیں لوگمعزول دیکھتے ہیں تو منہ پھیرتے ہیں لوگتھے کل جو درسِ علم و بصیرت کے واسطے زینہ بنے ہیں کفر و ضلالت کے واسطےچھانٹا گیا تھا جن کو امامت کے واسطے ایماں فروش ہو گئے دولت کے واسطےانسانیت سے روح کے رشتے کو توڑ کرپھرتے ہیں خوار دامنِ قرآن کو چھوڑ کرغلبہ تمہارے دین پہ دنیا نے کر لیا قبضہ خرد پہ ساغر و مینا نے کر لیاپر وہ تمہاری آنکھ سے عقبیٰ نے کر لیا بے نور خود کو دیدۂ بینا نے کر لیاہاتھوں سے تم نے عدل و مساوات کھو دیئےجو عرش آشنا تھے خیالات کھو دیئےحجِ حرم کو عرس کا میلہ سمجھ لیا خیرات کو مصارف بیجا سمجھ لیاسجدوں کو شرمناک تماشا سمجھ لیا یران ہوں کہ تم نے کسے کیا سمجھ لیاڈھولک نے بابِ قلب کی زنجیر کھول دیخاکِ مزار اُٹھائی تو سونے میں تول دیتم نے جہادِ راہ خدا ترک کر دیا احساسِ غم، ملالِ جفا ترک کر دیایعنی اصولِ مہر و وفا ترک کر دیا سورج سے اکتسابِ ضیا ترک کر دیالپکا جو احتسا لٹیروں میں جا چھُپےتم چھتریاں لگا کے اندھیروں میں جا چھپےتم فطرتاً ہو افسر اورنگ کے غلام پاکیزگی پہ تم نے تراشے ہیں اتہامتم نے لیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسوں سے انتقام تم میں نہیں مقامِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا احترامراضی ہوا نہ کوئی حصولِ بہشت پرافسوس تم پہ اور تمہاری سر شت پر