Maktaba Wahhabi

4 - 198
کا مصداق ہو۔ ان حالات میں ہم نے گرانی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے یہ حوصلہ کر لیا ہے کہ ہم ’’رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نمبر‘‘ میں ہی جملہ مضامین شائع کریں گے۔ مگر اس طرح کہ ’’رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نمبر‘‘ کو ہم نے دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ پہلا حصہ اب پیشِ خدمت ہے اور دوسرے حصے کا تفصیلی اعلان عنقریب کر دیا جائے گا۔ اپنے قارئین اور احباب سے یہاں اتنی معذرت ضروری ہے کہ مضامین یکے بعد دیگرے حاصل ہوئے اور ’رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نمبر‘ کے دو حصوں کا پہلے سے فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں انتظار کی زحمت اُٹھانی پڑی۔ کیونکہ ہم نے جملہ مضامین کتابت کرانے کے بعد دو حصوں کو الگ الگ کیا۔ تاکہ ہر دو حصص کا معیار برابر رہے۔ اس طرح سے ہمیں مزید کاتب صاحبان کی خدمات حاصل کرنا پڑیں جو ہمیں بروقت حاصل نہ ہو سکیں۔ امید ہے کہ تاخیر کایہ عذر مقبول ہو گا۔ آخر میں ادارہ ان تمام حضرات کا بے حد شکر گزار ہے جن کے تعاون سے یہ اہم نمبر ترتیب پا کر تکمیل تک پہنچا۔ خصوصاً ان تمام حضرات کے ہم بہت زیادہ ممنون ہیں، جنہوں نے اپنے مضامین کی وجہ سے ہمیں دوسرا حصہ بھی، پہلے حصہ کی طرح ’وقیع اور عظیم نمبر‘ کی صورت میں پیش کرنے کا اعزاز بخشا۔ بہت سے دیگر اہم مضامین کے علاوہ مرحوم شخصیتوں مولانا ابو الکلام آزادؔ اور قاضی سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ سے قاضی صاحب کا غیر مطبوعہ مقالہ ہم دوسرے حصہ میں پیش کریں گے۔ ان شاء اللہ!
Flag Counter