Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

ترجمہ: اور کہا خداوند سیناؔ سے آیا اور طلوع ہوا شعیر سے ان کے لئے وہ جلو گر ہوا فاران کے پہا۔ڑ سے اور وہ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے داہنے ہاتھ پر ان کے لئے آتشی شریعت ہے۔ (استثناء باب ۳۳ آیت ۲) عبری زبان کا لفظی ترجمہ یہ ہے: و۔ اور‘‘ یومر۔ کہا ’’یہودہ۔ خداوند‘‘ مسینائی۔ سینا سے، (امن سینئی) با۔ آیا‘ و۔ اور، زارح طلوع ہوا‘‘ مسعییر۔ شعیر سے (من شعیر) لامو۔ ان کے لئے، ہو۔ وہ فیو جلوہ گر ہوا۔‘‘ مہتر پہہاڑ سے (من ھر) پاران۔ فاران کے‘ و۔ اور اٰتا۔ آتا ہے‘‘ مر بیوث۔ ساتھ دس ہزار (من۔ دیوث) قودش قدسیوں کے، یمینو۔ داہنے ہاتھ پر اس کے (من یمنو) ’’ایش۔ آتشی۔ واث۔ شریعت لامور ان کے لئے۔ خداوند طورِ سینا سے آیا: طور سینا جو ازروئے بائیبل خداوند یہودہ کی تخت گاہ ہے اس کا جائے وقوع مختلف فرقہ ہائے یہود کے خٰالات اور حوالجات بائبل کی گونا گونی کی بنا پر مختلف ہوا کرے اور موجودہ آزاد خیال علماء مسیحی اسے اور کوہِ حورب کو سورج اور چاند کی پرستش کے مظاہر قرار دیتے ہیں رہیں (سین اور سینا۔ چاند۔ حورب چلچلاتی دھوپ یا سورج) لیکن متفقہ مذہبی نقطہ نگاہ سے یہ امر مسلم ہے کہ وہ مقام جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو شریعت دی گئی یا قوم اسرائیل کی دینی اور دنیوی ارتقاء کی بنیاد رکھی گئی ہے، طور سینا ہے۔ انجیر سے مراد بنی اسرائیل کی روحانی ترقی اور نبوت ہے۔ زیتون ان کی بادشاہت کی طرف اشارہ کرتا ہے اور طورِ سینا وہ مقام جہاں ان دونوں باتوں کی بنیاد قائم کی گئی جسے کتاب انبیاء میں شریعت کے ساتھ بھی تعبیر کیا گیا ہے۔ ہو سعیا نبی قوم اسرائیل کی اس حالت کو جب وہ شریعت پر پہلے پہل عامل ہوئی ان الفاظ میں بیان کرتا ہے: ’’میں نے اسرائیل کو ان انگوروں کی مانند جو بیابان میں ہوں پایا۔ جیسا کہ انجیر کا پہلا پکا ہوا پھل جو پہلی مرتبہ لگے ویسا تمہارے باپ دادوں کو دیکھا۔‘‘ (ہوسعیا ۱۰:۹) یسعیاہ نبی سماریہ والوں کی خوبصورتی کی تعریف ان الفاظ میں کرتا ہے: ’’انجیر کے پہلے پھل کی مانند ہو گا جو گرمی کے ایام سے پیشتر لگے جس پر کسی کی نگاہ پڑے اور وہ اسے دیکھتے ہی اور ہاتھ میں لیتے ہی چھٹ کھا جاتا۔‘‘ (ایسعیاہ ۴:۲۸) نیز دیکھو ہوسعیا ۱۲:۳ پرمیا ۲:۲۴ سلاطین اول ۲۵:۴ یسعیاہ ۴:۳۴ یرمیا ۸: ۱۳۔ ۲۴ اور ۸،۳،۲۔ ۲۹: ۱۷ زکریا ۱۰:۳
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter