روزہ اور زکوٰۃ کی فرضیّت۔ پہلی نمازِ عید ادا ہوئی۔ تحویلِ قبلہ کا حکم نازل ہوا۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے نکاح۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال۔ یہودی قبیلہ بنی قینقاع کا مدینہ سے اخراج۔ ۵۵ ۳ ھ ۲۵-۶۲۴ء غزوہ سویق غزوہ غطفان اور تین دوسرے غزوات ۳/ شوال کو غزوۂ احد حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ کا نکاح حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش۔ ۵۶ ۴ھ ۲۶-۶۲۵ء دوسرے یہودی قبیلہ بنو نضیر کی غدّاری اور مدینہ سے اخراج۔ شراب کی حرمت کا حکم۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش۔ اُم المؤمنین حضرت زینب رضی اللہ عنہا بنت خزیمہ اور حضرت فاطمہ والدہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا انتقال۔ ۵۷ ۵ھ ۲۷- ۶۲۶ء غزوۂ احزاب (غزوۂ خندق) بنو قریظہ یہود کے تیسرے آخری قبیلہ کا اخراج چاند گرہن (خسوف) تین دوسرے غزوات ۵۸ ۶ھ ۲۸-۶۲۷ء نجد کے حاکم اور دومۃالجندل کے سرداروں کا قبولِ اسلام عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ کو روانگی مگر کفار کی مزاحمت بیعتِ رضوان اور صلح حدیبیہ نماز استسقاء پہلی بار ادا ہوئی |