Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 27-28

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی و جون 1973

121
تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا (النساء: ۱۳۵) یقیناً جو تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے۔ 4. اِنَّ اللهَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوْا الْاَمَانَاتِ اِلٰي اَھْلِھَا وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ (النساء: ۵۸) الله تم كو حكم ديتا ہے کہ امانتيں ان كے اہل کو ادا کر دو اور جب لوگوں میں فیصلہ کیا کرو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو۔ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  إنَّما هَلَكَ مَن كانَ قَبْلَكُمْ، أنَّهُمْ كَانُوا يُقِيمُونَ الحَدَّ علَى الوَضِيعِ ويَتْرُكُونَ الشَّرِيفَ، والذي نَفْسِي بيَدِهِ، لو أنَّ فَاطِمَةَ (بنت محمد ) فَعَلَتْ ذلكَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا. (بخاری ج ۸ ص ۲۶۸) تم سے پہلے جو امتیں گزری ہیں وہ اس لئے تباہ ہوئیں کہ وہ لوگ کم تر درجہ کے مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دیتے اور اونچے درجے والوں کو چھوڑ دیتے تھے۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی چوری کرتی تو میں ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔ حقوقِ انسانی کا تحفظ: انسانی تاریخ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ کارنامہ بے مثیل ہے۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ آج دورِ جدید میں جن بنیادی حقوق کی بات ہوتی ہے ان کی رحمۃ للعالمین نے بہت پہلے رہنمائی دے دی ہے۔ مثلاً جان و مال کی حفاظت، عزت و ناموس کی حفاظت، شخصی آزادی کا تحفظ، عقیدے اور مسلک کی حفاظت، حقِ ملکیت کا تحفظ اور قانون کے سامنے تمام انسانوں کی مساوات وغیرہ۔ اس ضمن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات ملاحظہ ہوں۔ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : مَنْ صَلَّى صَلاَتَنَا، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ، فَلاَ تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ (بخاری باب فضل استقبال القبلۃ ج ۱ ص ۱۷۳) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ہمارے طریقہ پر نماز پڑھی، ہمارے قبلہ کی طرف رُخ کیا اور ہمارا ذبیحہ کھایا تو وہ مسلم ہے جس کے لئے اللہ اور اس کے رسول، کا ذمہ قائم ہو چکا ہے تو اللہ کے ساتھ اس کی دی ہوئی ضمانت میں دغا بازی نہ کرو۔
x
صفحہعنوان
3حرفِ اوّل
5’’ رسول الرحمة محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
7كارنامۂ سيرت، بے رحم تاریخ کی کسوٹی پر
27مقامِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسیحیّت کی نظر میں
36آغازِ وحی سے ہجرت تک
51معراجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
55مدينے ميں ماهِ تمام آگيا ہے
57سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مؤسِّس و مُدبّرِ ریاست
73رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت منصف اور قانون ساز
80خاتمُ النّبیّین صلی اللہ علیہ وسلم
85نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
86ہستئ بے قرار
93اے اُمّتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
95رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
124بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم
125رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی
134مطالعہ و تالیفِ سیرت کے چند پہلو
141سرورِ کائنات کی حیاتِ طیبہ ماہ و سال کے آئینے میں
150تعارف و تبصرۂ کتب
153سکھائے تُو نے محکوموں کو آدابِ جہانبانی
Flag Counter